• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریکِ انصاف کے دھرنوں اور احتجاج سے نمٹنے پر 2 ارب 70 کروڑ روپے خرچ

اسلام آباد(طاہر خلیل )18ماہ میں تحریکِ انصاف کے دھرنوں اور احتجاج سے نمٹنے پر حکومت کے خرچ ہونے والے پیسوں سے متعلق اعداد و شمار سامنے آ گئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 18 ماہ میں تحریکِ انصاف کے دھرنوں اور احتجاج سے نمٹنے پر 2 ارب 70 کروڑ روپے خرچ ہو گئے۔پچھلے 6 ماہ کے دھرنوں اور احتجاج پر لگ بھگ 1 ارب 20 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق 80 کروڑ روپے کرائے پر لیے گئے 3 ہزار کنٹینرز کے مالکان کو ادا کیے گئے جبکہ 90 کروڑ سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں کی ٹرانسپورٹ پر خرچ ہوئے اور لگ بھگ ڈیڑھ ارب روپے کے اخراجات پولیس کے کھانے اور ٹرانسپورٹ پر خرچ ہوئے۔

30کروڑ کے اخراجات ایف سی، رینجرز اور فوج کی تعنیاتی پر خرچ ہوئے، اسلام آباد کے 12 ہزار، پنجاب کے 16 ہزار پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹیز پر لگایا گیا۔ایک ارب 50 کروڑ روپےکی مالیت کی سرکاری و غیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچا۔

اہم خبریں سے مزید