• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری3 گاڑیوں، 24 موٹرسائیکلوں سے محروم، گن پوائنٹ پر لوٹنے کی متعدد وارداتیں

اسلام آباد ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں 56وارداتوں میں طلائی زیورات ، موبائل فونز، نقدی اور دیگر اشیاء کے علاوہ تین کاریں اور 24موٹرسائیکل اڑا لے گئے، ایک گاڑی اور 4موٹرسائیکل اور 11موبائل فون گن پوائنٹ پرچھین لئے گئے۔ کیپٹل پولیس نے صرف چھ مقدمات درج کئے جن میں ایک کار اور تین موٹر سائیکل چوری ایک ڈکیتی اور ایک گھر کے تالے ٹوٹنے بیان کئے گئے ۔تھانہ صادق آباد میں عاصم شبیر نے درخواست دی کہ اپنے موٹر سائیکل پر سروس روڈ سے جا رہا تھا کہ 4نامعلوم افراد نے اسلحہ کی نوک پر مجھے روک لیا اور مجھ سے میرا موٹر سائیکل، 2 موبائل، نقدی 37ہزار چھین لی ۔تھانہ صدر واہ میں محمد عمران نے درخواست دی کہ موٹرسائیکل پر سوار دو لڑکے چادریں اوڑھے ہوئے آئے۔ میں نے کہا کہ دکان میں کچھ نہیں جس پر ایک لڑکے نے مجھ پر فائر کیا جو فائر میری بائیں ٹانگ پر لگا ۔کینٹ پولیس نے شیخ محمد وامق ولد سلیم الدین کی درخواست پر محمد ناظم عالم کے خلاف دو کروڑ پچیس لاکھ روپے فراڈ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔تھانہ ائرپورٹ میں عامر عباسی ولد اعجاز خان نے بیان دیاکہ شام میں چکن شاپ پر بیٹھا ہوا تھا ۔ اتنے میں ایک نامعلوم شخص نے آتے ہوئے فائرنگ کی جس سے میں زخمی ہو گیا۔تھانہ روات کو سجاد احمد ولد مشتاق احمد نے درخواست دی کہ میری گھڑی مالیتی 50 لاکھ روپے چوری ہو گئی ۔
اسلام آباد سے مزید