اسلام آباد (نامہ نگار)ملکی صورتحال کے پیش نظر پولی کلینک ہسپتال کے ایمرجنسی اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ۔ سی سی ایم او ڈاکٹر تنویر کوفوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ۔ اس حوالے سے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پولی کلینک ہسپتال ڈاکٹر عبدالولی خان نے باضابطہ نوٹفکیشن جاری کر دیا۔