اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )وفاقی دارالحکومت میں غیر رجسٹرڈ اسٹامپ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں ایف ایٹ مرکز، آئی ٹین اور دیگر علاقوں میں 23اسٹامپ فروشوں کی انسپکشن کی گئی ۔ بغیر لائسنس کام کرنے والے 6اسٹامپ فروشوں کی دکانیں سر بمہر، جبکہ 5 دکانوں کو تجاوزات قائم کرنے پر سیل کر دیا گیا۔اسٹامپ فروشی کے حوالے سے دستاویزات قبضے میں لے لی گئیں۔