• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشیاء ضروریہ کی وافر دستیابی ،ہسپتالوں میں ادویات کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نےراولپنڈی ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ اپنے اپنے اضلاع کا تفصیلی ایمرجنسی ریسکیو ریلیف پلان تیار کریں ۔اشیاء ضروریہ کی وافر مقدار میں دستیابی کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں میں ضروری ادویات کی موجودگی بھی یقینی بنائیں۔ ہسپتالوں میں مطلوبہ سٹاف کی فراہمی اور امنٹ و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں۔یہ ہدایات کمشنر آفس میں اجلاس میں جاری کی گئیں۔ڈی ڈی ڈبلیو پی نے ہدایت کی کہ فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے تعطل کو شکار ہونے والے میگا پراجیکٹس کی لسٹ مرتب کی جائے تاکہ مجازفرم سے منظوری لیکر ان منصوبوں کو مکمل کیا جاسکے۔ ڈی ڈی ڈبلیو پی نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر دفاتر کے علاوہ الائیڈ ڈیپارٹمنٹس میں بھی جہاں بائیو میٹرک حاضری نہیں وہاں فوری طور پر بائیو میٹرک حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری افسران و عملہ کی تنخواہوں کو بائیو میٹرک حاضری سے لنک کیا جائے گا۔
اسلام آباد سے مزید