اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے بوگس دستاویزات پر گاڑیوں کی غیر قانونی رجسٹریشن میں ملوث 2 ملزمان فیض الحسن اور شہریار تنولی کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا ۔ملزمان کیخلاف کارروائی محکمہ ایکسائز کی جانب سے شکایت پر عمل میں لائی گئی۔ملزمان نان کسٹم گاڑیوں کے جعلی پیپر تیار کرتے تھے۔ملزمان نے لگژری گاڑیوں کو جعلی کسٹمز امپورٹ دستاویز کے ساتھ رجسٹرڈ کرنے کی کوشش کی ۔ ملزمان نے مجموعی طور پر 4لگژری گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے جعلی امپورٹ لیٹرز، آکشن لیٹرز جمع کروائے۔