راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس سردار محمد ڈوگر پر مشتمل ڈویژن بنچ نےمنشیات کے مقدمہ میں سزا پانیوالے ملزم کو بری کردیا۔ ملزم وصال محمدکی پیروی حبیب اشتیاق کھٹانہ ایڈووکیٹ نے کی جس کے خلاف تھانہ پیرودھائی راولپنڈی نے 1350 گرام چرس برآمد ہونے پر مقدمہ درج کیا تھا۔ ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج محمد وسیم افضل میاں نے ملزم کونو سال قیداور 80ہزار روپے جرمانہ کا حکم سنایا تھا۔ سزا کیخلاف عدالت عالیہ سے رجوع کیا گیا تھا۔