• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارگلہ ویو پوائنٹ منصوبے کے ماسٹر پلان کی عملدرآمد کمیٹی میں متفقہ منظوری

اسلام آباد (ساجد چوہدری، اپنے نامہ نگار سے) اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے زیر اہتمام پانچویں عملدرآمد کمیٹی کے اجلاس میں مارگلہ ویو پوائنٹ منصوبے کے ماسٹر پلان کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ یہ منصوبہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے ماحولیاتی نظام اور ایک مقبول سیاح میں تبدیل کرنے کی کوششوں میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔معروف آرکیٹیکٹ عمرانہ ٹوانہ اور کولیبوریٹنگ آرکیٹیکٹ ڈی بی اسٹوڈیو کا تیار کردہ جامع ماسٹر پلان شراکت داروں کے درمیان پیچیدہ منصوبہ بندی اور تعاون کا نتیجہ ہے۔ یہ منصوبہ نہ صرف مارگلہ کی پہاڑیوں کے قدرتی حسن کو بحال بلکہ رہائشیوں اور سیاحوں کے لئے ایک منفرد تفریحی مقام بھی فراہم کریگا۔ منصوبہ کے نمایاں پہلوؤں میں چہل قدمی کے راستے ،عکاسی کرنے والا پول,Open-Air Amphitheater , بچوں کے لئے پلے ایریا، بزرگوں کے بیٹھنے کی جگہیں، جائے نماز، وزیٹر انفارمیشن سینٹر اور دفاتر کی جگہ جہاں سے مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی نباتات اور حیوانات کے بارے میں معلومات لی جا سکیں گی اور پارکنگ ایریا شامل ہے۔ ماسٹر پلان اور مکمل شدہ انوائرمینٹل امپیکٹ اسیسمنٹ (آی آئی اے ) کو منظوری کے لئے انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کو پیش کیا جائے گا۔ چیئرپرسن رعنا سعید کا کہنا ہے کہ ماسٹر پلان کی منظوری مارگلہ پہاڑیوں کے ماحولیاتی نظام کو بحال کرنے کی ہماری کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
اسلام آباد سے مزید