کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں رینجرز اور پولیس نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے 7 ملزمان گرفتار کر لیے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان ٹارگٹ کلنگ، ڈکیتیوں، اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، 16موبائل فونز، منشیات، موٹر سائیکل اور رقم برآمد ہوئی ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان نے کالعدم تنظیم کی مالی معاونت کا اعتراف بھی کیا ہے۔