• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پیر آباد مبینہ پولیس مقابلہ کی تحقیقاتی رپورٹ تیار

فوٹو فائل
فوٹو فائل

کراچی کے علاقے پیرآباد میں 3 دسمبر کو مبینہ پولیس مقابلے میں 2 نوجوانوں کی ہلاکت کی تحقیقاتی رپورٹ تیار ہوگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرل فرینڈ کے کہنے پر بلاول اپنے دوست نقاش کو لے کر واردات کے لیے گیا، پوری واردات لڑکیوں نے پلان کی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق مدعی مبارک شاہ کی بھتیجی صابرہ نے دیگر بہنوں سے مل کر واردات کا منصوبہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق مبارک شاہ اور اہل خانہ گھر سے گئے تو بھتیجی نے اطلاع دے دی، لڑکیوں نے اپنے دوستوں کو برقعے بھی فراہم کیے، جو پہن کر وہ گھر پہنچے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گھر کے باہر دکان دار نے جوتے دیکھ کر مالک مکان کو اطلاع کردی۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے مبینہ مقابلے میں 19 گولیاں چلنے کا دعویٰ کیا، گھر سے اتنی گولیاں چلنے کے شواہد نہیں ملے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ایس ایس پی ساؤتھ کو انکوائری افسر مقرر کیا تھا، واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف بھی تحقیقاتی رپورٹ میں کارروائی کی سفارش کی۔

قومی خبریں سے مزید