مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بعض لوگوں کو بشریٰ بی بی کے نام سے تکلیف ہے تو ہم کیا کرسکتے ہیں؟
مردان پریس کلب کے دورے اور میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن پر مولانا فضل الرحمان کو فراخ دلی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، حکومت بھی دل چھوٹا نہ کرے، مل بیٹھ کر معاملہ حل کریں۔
انہوں نے کہا کہ مراد سعید ڈی چوک کے آس پاس پھر رہا تھا تو گرفتار کیوں نہیں کیا، سول نافرمانی کی تحریک پی ٹی آئی کے احتجاج کی ایک کڑی ہے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کرم کے مسئلے کے حقیقی حل کےلیے کوشاں ہے، فریقین سے بھاری ہتھیار تحویل میں لیے جائیں گے جبکہ بنکرز جرگہ کے ذریعے ہٹائیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ گورنر کے پی مہمان اداکار ہیں، صرف ڈرامہ بازیاں کرتے ہیں، وہ پی پی کے نہیں وفاق کے نمائندے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور ہمارے لئے قابل احترام ہیں، بعض لوگوں کو بشریٰ بی بی کے نام سے تکلیف ہے تو ہم کیا کرسکتے ہیں۔