• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربیت ……

میں کئی اسکولوں کا مالک تھا اور بچوں کی بہترین تعلیم چاہتا تھا۔

میں نے اسکولوں کی شان دار عمارتیں بنوائیں،

پھر بھی تعلیمی نتائج بہتر نہیں ہوئے۔

طلبہ کے خوب صورت یونیفارم ڈیزائن کروائے،

پھر بھی تعلیمی نتائج بہتر نہیں ہوئے۔

تمام طلبہ کو نئے لیپ ٹاپ فراہم کیے،

پھر بھی تعلیمی نتائج بہتر نہیں ہوئے۔

بہترین کتابیں نصاب میں شامل کیں،

پھر بھی تعلیمی نتائج بہتر نہیں ہوئے۔

آخر ایک غیر ملکی ماہر تعلیم سے رابطہ کیا۔

انہیں اپنا مسئلہ بتایا۔

انہوں نے کہا،

اور بھی سب کچھ کروائیں

لیکن بہتر نتائج چاہتے ہیں تو

اساتذہ کو تربیت دلائیں۔

تازہ ترین