حکومت پنجاب کی جانب سے اگست اور ستمبر کے بلوں میں دیے گئے 14 روپے کے ریلیف سے 48 فیصد پاکستانی واقف جبکہ 47 فیصد نے لاعلمی کا اظہار کیا۔
گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا، جس کے مطابق بجلی کے بلوں میں ریلیف سے شہر ی آبادی اور مردوں کی اکثریت آگاہ نظر آئی۔
سروے کے مطابق مردوں میں 58 فیصد نے بجلی کے بلوں میں ریلیف سے آگا ہ ہونے جبکہ 40 فیصد نے اس بارے میں کچھ نہ جاننے کا کہا۔
گیلپ سروے نتائج کے مطابق خواتین میں 55 فیصد بجلی کے بلوں میں ریلیف سے لاعلم تو 37 فیصد آگاہ دکھائی دیں۔
شہروں میں 59 فیصد بجلی کے بلوں میں ریلیف سے آگاہ جبکہ 39 فیصد نے لاعلم ہونے کا کہا، البتہ دیہی آبادی میں 52 فیصد بجلی کے بلوں میں ریلیف سے ناواقف نظر آئے جبکہ 41 فیصد نے اس بار ے میں جاننے کا کہا۔