• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ اور کورین بحریہ کی مشترکہ مشقیں، مختلف بحری آپریشنز کا انعقاد

پاک بحریہ اور کورین بحریہ نے بحیرہ عرب میں مشترکہ مشقیں کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں پاک بحریہ کے جنگی جہاز ذوالفقار اور کورین نیوی کےجنگی جہاز وینگ جییون نے شرکت کی۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا انعقاد کیا گیا۔ آپریشنز کا مقصد مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت بڑھانا اور پیشہ وارانہ روابط کو فروغ دینا ہے۔

دونوں جہاز کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت سی ٹی ایف 150 اور سی ٹی ایف 151 کے تحت آپریٹ کر رہے ہیں۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق بحری مشق کا مقصد سمندر میں منشیات اسمگلنگ اور بحری قزاقی جیسی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق بحری مشقیں علاقائی امن اور استحکام کےلیے پاک بحریہ کے عزم کا مظہر ہیں، پاک بحریہ خطے میں ہر طرح کے روایتی اور غیرروایتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

قومی خبریں سے مزید