ملتان (سٹاف رپورٹر) عدالت نے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار سرکاری ملازم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، اینٹی کرپشن ٹیم نے ڈسٹرکٹ جیل کے وارڈ مبشر کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے ملزم نے 15 ہزار روپے رشوت طلب کی ۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم کو گرفتارکرکے 15 ہزار روپے نقدی برآمد کرلی تھی-