• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ایئر لائن پی آئی اے کے اثاثہ جات کی تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی (این این آئی) قومی ایئرلائن پی آئی اے کے اثاثہ جات کی تفصیلات سامنے آگئیں،پی آئی اے کے کل 152ارب روپے کے اثاثہ جات ہیں جن میں جہاز، سلاٹ، روٹس و دیگر شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے کل 152ارب روپے کے اثاثہ جات ہیں جن میں جہاز، سلاٹ، روٹس و دیگر شامل ہیں۔

پی آئی اے کی مجموعی رائلٹی 202 ارب روپے ہے جس میں سی اے اے اور پی ایس او شامل ہیں۔پی آئی اے نے 16 سے 17 ارب روپے وصول کرنا ہے۔ 

پی آئی اے کے ملازمین کی تعداد 7ہزار 100 ہے جب کہ 2400 سے زائد تعداد یومیہ اجرت پر کام کرنیوالوں کی ہے۔

پی آئی اے کے 6ڈائریکٹر، 37جنرل منیجر میں سے اکثریت 2عہدوں پر کام کر رہی ہے۔ پی آئی اے کے مجموعی جی ایم کی تعداد 45 ہے، 37جنرل میجر اپنے فرائض انجام دیرہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید