لکی مروت میں پہاڑخیل پکہ میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر پنجاب پولیس عبدالقدیر سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق شہید پولیس اہلکار چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا جو اس دہشت گردی کا شکار بن گیا۔
ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔