• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت امیگرنٹس کی تعداد کم کرنے کیلئے مختلف اقدامات کرے گی، کیئر سٹارمر

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) آفس آف دی نیشنل سٹیٹکس کے مطابق اس سال جون2024تک نیٹ مائیگریشن کم ہوئی ہے۔ وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے گزشتہ روز کنزرویٹو حکومت پر الزام لگایا کہ انہوں نے ایک طرح سے کھلی سرحدوں کی طرح کے تجربات کئے ہیں، سر کیئر سٹارمر نے کہا کہ ان کی حکومت امیگرنٹس کی تعداد کم کرنے کے لیے مختلف طرح کے اقدامات کرے گی، جب سر کیئر سٹارمر سے پوچھا گیا کہ ان کے خیال میں نیٹ مائیگریشن کتنی ہونی چاہئے تو انہوں نے کوئی تعداد بتانے سے گریز کیا لیکن کہا کہ وہ اس میں نمایاں کمی کریں گے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اگرچہ امیگریشن کا معاملہ مختلف سیاسی پارٹیوں کے درمیان ہمیشہ متنازع رہا ہے لیکن درحقیقت یہ قانونی تارکین وطن برطانیہ کی معیشت کے ہر شعبے میں ترقی کے لیے ایک شاندار کردار ادا کررہے ہیں۔

یورپ سے سے مزید