پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نیا پاکستان منزلیں آسان منصوبے میں کرپشن کی رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق منصوبے میں 30 ارب روپے کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
نیا پاکستان منزلیں آسان منصوبہ قانونی تقاضے پورے کیے بغیر شروع کیا گیا، منصوبے میں 30 ارب روپے کی مالی بے انتظامی کی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیا پاکستان منزلیں آسان منصوبے کا پی سی 2 بھی تیار نہیں کیا گیا تھا۔
منصوبے میں پلاننگ کمیشن کی ہدایات نظر انداز کی گئیں۔
واضح رہے کہ نیا پاکستان منزلیں آسان منصوبہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں شروع کیا گیا تھا۔