• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وی پی این کی بندش کا خطرہ فی الحال ٹل گیا

وی پی این کی بندش کا خطرہ فی الحال ٹل گیا، حکومت نے وی پی این کی رجسٹریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ حکومت محفوظ کمیونیکیشنز کی ضرورت سے پوری طرح واقف ہے۔ وی پی این کی ایکٹویشن اور استعمال کا عمل مزید ہموار کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔

شزہ فاطمہ نے کہا کہ وی پی این کی ایکٹیویشن کے عمل تک صورت حال جوں کی توں رہے گی۔

وزیرِ مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ڈیٹا سروس مکمل فعال ہے، ڈیٹا سروس پر تمام ایپس 100 فیصد درست کام کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انڈسٹری براڈ بینڈ استعمال کرتی ہے اسے بند نہیں کیا جاتا۔ موبائل ٹاور پاکستان میں ضرورت سے کم ہیں، اس کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں سیکیورٹی کی بات ہو وہاں وزارتِ داخلہ پی ٹی اے کو ہدایت دیتی ہے، وزارت داخلہ کی ہدایت کے مطابق ایکس کو بند کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید