افغانستان کا جھنڈا احترام سے اتارنے اور پاکستانی پرچم فخر کے ساتھ لہرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
افغان طالبان حکومت کی مبینہ جارحانہ کارروائیوں کے ردِعمل میں پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی افواج نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے متعدد افغان چوکیاں اپنے کنٹرول میں لے لیں اور وہاں موجود گاڑیوں کو بھی قبضے میں لے لیا۔
پاک فوج نے پیشہ ورانہ مہارت اور مذہبی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے افغانستان کا پرچم نہایت احتیاط اور احترام کے ساتھ اتارا اور متعلقہ چوکیوں پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم سر بلند کر دیا۔
حکام کے مطابق جنگی صورتِ حال کے باوجود پاک فوج نے پیشہ ورانہ اصولوں اور دینی احترام کو ملحوظِ خاطر رکھا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمانی جذبے سے سرشار پاکستانی افواج دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دے رہی ہیں۔