سینیٹ نے افغان جارحیت کے خلاف قرارداد متقفہ طور پر منظور کر لی، قرارداد پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے پیش کی۔
سینیٹ میں پیش کی گئی قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان پر افغان طالبان کی جانب سے حملہ کیا گیا۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان افغان جارجیت کی مذمت کرتا ہے، یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، کوئی پاکستانی کی سالیمت کو چیلنج کرے گا تو اسے سخت جواب ملے گا۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے 40 سال لاکھوں افغانوں کو پناہ دی، گڈ ول کے بجائے افغانستان ہر وقت مخالف اقدامات کرتا ہے، افغان رجیم فوری جنگ بندی کرے، بین الاقوامی برادری اس کا نوٹس لے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کل پاکستان نے افغان رجیم کی کارورائی کا جواب دیا ہے، اس پر آج سینیٹ میں ایک قرارداد پیش کر رہے ہیں۔