• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج نے خطے میں ایک بار پھر اپنی طاقت ثابت کر دی: بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری— فائل فوٹو
بلاول بھٹو زرداری— فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آپریشن غضب للحق پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اس حوالے سے جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاک فوج نے افغان طالبان کے بلا اشتعال حملے کے ردِعمل میں بھرپور کارروائی کی اور پاک فوج نے خطے میں ایک بار پھر اپنی طاقت ثابت کر دی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کی پراکسی بن کر افغانستان کی حکومت پورے خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا بند کرے، کابل رجیم کی غلط حکمتِ عملی نے پاکستان کو جوابی کارروائی پر مجبور کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تصادم کا خواہاں نہیں لیکن اگر للکارا گیا تو ہم دشمن کو منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ مشرقی سے مغربی سرحدوں تک پاک فوج ملک کے ہر اِنچ کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان کے آپریشن غضب للحق میں افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے جبکہ متعدد افغان چوکیاں بھی مکمل تباہ کر دی گئیں۔

قومی خبریں سے مزید