ریاض (نیوز ایجنسی ) سعودی عرب میں دہشت گرد تنظیم میں شمولیت کی پاداش میں 2ملزمان کے سرقلم،سعودی حکام کے مطابق دونوں نے دہشت گرد تنظیم میں شمولیت اختیار کرکے کئی سنگین جرائم کا ارتکاب کیا تھا۔سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ دو مقامی باشندوں کی دہشت گرد تنظیم میں شمولیت پر دی گئی سزائے موت پر عمل درآمد کرتے ہوئے ان کے سر قلم کردیے گئے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ شہریوں محمد بن ظافر بن ثامر العامری اور عبداللہ بن خضر بن عبداللہ الغامدی کو دی گئی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔ دونوں مجرم مملکت کے خلاف سنگین غداری کے مرتکب پائےگئے تھے۔ عدالت میں ان کے خلاف مقدمہ چلانے کی شفاف کارروائی کے دوران انہیں سنگین جرائم کا مرتکب قرار پایا گیا۔