کراچی(نیوز ڈیسک)امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے وفاقی قوانین کے تحت سزائے موت پانے والے 40میں سے 37افراد کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی۔صدر کے اس فیصلے سے جن افراد کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل ہوئی ہے ان میں پولیس اور فوجی افسران کو قتل کرنے، وفاق کے زیرِ انتظام علاقوں میں منشیات کے کاروبار یا بینک ڈکیتی کے دوران کسی کی جان لینے اور وفاقی تنصیبات میں محافظوں یا قیدیوں کو قتل کرنے جیسی وارداتوں میں ملوث ہونے پر سزا پانے والے افراد بھی شامل ہیں۔وفاقی قوانین کے تحت ایسے 40 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی جن میں سے سوائے تین کے دیگر کی سزا کو عمر قید سے بدل دیا گیا ہے۔