• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفید گردن والا عقاب امریکا کا قومی پرندہ بن گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) سفید گردن والا عقاب اب باضابطہ طور پر امریکا کا قومی پرندہ بن گیا ہے۔ صدر جو بائیڈن نے کانگریس کی جانب سے عقاب کو قومی پرندہ قرار دیے جانے والے بل پر دستخط کر دیے ہیں۔ 240برس تک امریکا کی علامت تصور ہونے والا عقاب قانونی طور پر اس کا قومی پرندہ بھی بن گیا۔ بائیڈن کی منظوری کے بعد بالڈ ایگل یا گنجے عقاب کے قومی پرندہ بننے کی خبر کئی لوگوں کے لیے حیران کُن بھی تھی کیوں کہ امریکا کے قومی نشان پر اس کی تصویر کی وجہ سے اسے قومی علامت سمجھا جاتا تھا۔ عقاب کی اقسام میں گولڈن ایگل اور بالڈ ایگل شامل ہیں۔ گولڈن عقاب بھورے رنگ کا ہوتا ہے جب کہ بالڈ عقاب کی گردن اور دم سفید ہوتی ہے جب کہ جسم بھورا اور چونچ پیلی ہوتی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید