• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈین وزیراعظم کو مستعفی ہونے کیلئے اپنے ہی ایم پیز کے بڑھتے دباؤ کا سامنا

کراچی(نیوزڈیسک)کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو جن کی پارٹی آئندہ سال کے اوائل میں اقتدار سے محروم ہوتی نظر آرہی ہے جب کہ ان پر اپنے ہی قانون سازوں کی جانب سے استعفیٰ دینے اور کسی اور شخص کو اقتدار سونپنے کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق حکمران جماعت لبرلز کو 9سال تک اقتدار میں رہنے کے بعد تھکاوٹ کے ساتھ ساتھ بڑھتی قیمتوں اور ہاؤسنگ بحران کی وجہ سے آئندہ الیکشن میں عوام کے غم و غصے کا سامنا ہے۔دی کینیڈین براڈکاسٹنگ کارپوریشن (سی بی سی) نے کہا کہ ملک کے 10 صوبے میں سے سب سے زیادہ گنجان آباد اور پارٹی کے مضبوط گڑھ اونٹاریو سے تعلق رکھنے والے 50 سے زیادہ لبرلز اراکین پارلیمنٹ نے ہفتے کو ایک میٹنگ رکھی اور اتفاق کیا کہ جسٹن ٹروڈو کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔

دنیا بھر سے سے مزید