ٹوکیو (اے ایف پی)ٹوکیو نے گزشتہ روز کہا کہ جاپان کے اعلیٰ سفارت کار تاکیشی ایویا نے اپنے چینی ہم منصب سے بیجنگ کی بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں پر سنگین تحفظات کا اظہار کیا ہے۔جاپانی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تاکیشی ایویا نے بیجنگ میں وانگ یی کو یہ بھی بتایا کہ جاپان تائیوان کی صورتحال اور حالیہ فوجی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تاکیشی ایویا نےسینکاکو جزائر اورچین کی بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں سمیت مشرقی بحیرہ چین کی صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔جاپانی وزیر خارجہ نے چین کی یکطرفہ وسائل کی ترقی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دو طرفہ بات چیت اور وانگ پی کے ساتھ تاکیشی ایویا کا ورکنگ لنچ تین گھنٹے تک جاری رہا۔