نئی دہلی (این این آئی )بھارتی پولیس اور اسپیشل ٹاسک فورس کے مشترکہ آپریشن میں خالصتان زندہ باد فورس کے 3ارکان ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی یوپی پولیس کا کہنا تھا کہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں پنجاب پولیس اور اسپیشل ٹاسک فورس نے گرداس پور پولیس چیک پوسٹ پر گرینیڈ حملے میں ملوث افراد کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔ڈی جی یو پی پولیس کے مطابق گزشتہ شب ہونے والے اس آپریشن کے نتیجے میں خالصتان زندہ باد فورس کے 3 مشتبہ ارکان گروندر سنگھ، وریندر سنگھ اور جسن پریت سنگھ کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔