• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات کا قومی دن پاکستان کیلئے بھی انتہائی اہم ہے: محسن نقوی

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی — فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی — فائل فوٹو 

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر اپنا پیغام جاری کیا ہے۔

محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قومی دن پر متحدہ عرب امارات کی حکومت، سفیر اور عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ امارات کا قومی دن پاکستان کے لیے بھی انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ اماراتی قیادت نے انتھک محنت اور عزم کے ذریعے اقوامِ عالم میں اپنا مقام بنایا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے برادرانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں، امارات نے ہمیشہ ہر آزمائش میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، پاکستان کو امارات کے ساتھ تعلقات پر فخر ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط تجارتی تعلقات بڑھتے روابط کا ثبوت ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان، متحدہ عرب امارات کےساتھ تعلقات کو مزید بڑھانے کے لیے پُرعزم ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے یہ بھی کہا ہے کہ دعا گو ہیں کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ ترقی کی راہوں پر گامزن رہے۔

قومی خبریں سے مزید