ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ کا کہنا ہے کہ ہیوئی ٹریفک کے لیے شہر میں داخلے کے اوقات پرعمل درآمد کیا جاتا ہے ۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ نے کہا کہ سپرہائی وے موٹروے کی حدود میں آتی ہے۔
احمد نواز چیمہ نے کہا کہ پورٹ کی طرف ہیوئی ٹریفک 24 گھنٹے کے لیے آمدو رفت پرپابندی نہیں ہوتی۔
ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ واٹر ٹینکر،کچرا اٹھانے والی گاڑیاں اور غذائی اشیاء کی گاڑیاں اوقات کی پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس موٹرسائیکل سواروں کے لیے آگاہی مہم چلاتی رہتی ہے۔