بنگلا دیش کی سابق وزیرِ اعظم خالدہ ضیاء کے بیٹے طارق رحمٰن کو سیاسی ریلی پر گرینیڈ حملے کے کیس میں بری کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلا دیشی عدالت میں 2004ء میں سیاسی ریلی پر گرینیڈ حملے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران بنگلادیش ہائی کورٹ نے 2018ء کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمٰن اور دیگر 48 افراد کو گرینیڈ حملہ کیس میں بری کر دیا۔
واضح رہے کہ طارق رحمٰن پر شیخ حسینہ کے حامیوں کی ریلی پر دستی بم حملے کا الزام تھا۔
خیال رہے کہ 2018ء میں طارق رحمٰن کو عمر قید اور 19 ملزمان کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔
طارق رحمٰن خود ساختہ جلاوطنی کاٹتے ہوئے لندن میں مقیم ہیں۔