فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 5 سال بعد تاریخی کیتھیڈرل نوٹری ڈیم کے دروازے کو عوام کےلیے کھول دیا جائے گا۔
8 دسمبر 2024ء کو عوام کےلیے کھلنے والا دروازہ اپریل 2019ء کی آتشزدگی سے عظیم گوتھک چرچ تقریباً تباہ ہوگیا تھا۔
اس دن 2 رسمی اجتماعات منائے جائیں گے اور پھر دن میں تقریباً 40 ہزار زائرین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔
ہر آنکھ جدید معجزہ دیکھے گی، دنیا نے جسے 5 سال پہلے جلتے ہوئے دیکھا تھا وہ دوبارہ تعمیر کے بعد بحال کردیا گیا ہے۔
بل وائٹیکر نے 2019 میں نوٹرے ڈیم کے جلنے کے اگلے دن ایک وعدہ کیا تھا اور کہا تھا ہم نوٹری ڈیم کو پہلے سے زیادہ خوبصورت بنائیں گے اور میں چاہتا ہوں کہ اگلے 5 سالوں میں یہ کام ہو جائے، جو مکمل ہوگیا۔
واضح رہے کہ مکمل طور پر پہلے کی دوبارہ تیاری کے دوران کچھ تعمیراتی چیزوں کو پرانی چیزوں کی طرح دوبارہ سے تیار کرنے میں وقت لگا۔