• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن تاجران شالیمار کالونی خیر المعارف روڈ کا پولیس کے خلاف احتجاج

ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران شالیمار کالونی خیر المعارف روڈ نے پولیس تھانہ بہاؤ الدین زکریا کی جانب سے آ ئے روز تاجروں کو بلا جواز ہراساں کرنے ،ناجائز مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دے کر پیسے بٹورنے ، بھتہ وصولی اور پولیس گردی کے ارتکاب کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے اور ایڈیشنل آ ئی جی جنوبی پنجاب ، آ ر پی او ، سی پی او ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لیا جائے اور مزکورہ پولیس افسر کو فوری معطل کیا جائے ، بصورتِ دیگر تاجر سڑکوں پر آ نے پر مجبور ہوں گے ، یہ مطالبہ و اعلان تاجروں نے گزشتہ روز انجمن تاجران شالیمار کالونی خیر المعارف روڈ ملتان کے ہنگامی اجلاس میں کیا ، اجلاس کی صدارت مرکزی سنیئر نائب صدر محمد اختر نے کی ،مہمان خصوصی آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب وملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ تھے۔
ملتان سے مزید