سپریم کورٹ میں آئینی بینچ نے پشاور ہائی کورٹ میں جج تعیناتی کیس کی سماعت کی۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ میں ججز تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت کے لیے نیا بینچ بنایا جائے گا۔
جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ کمیشن کے 2 ممبر بینچ کا حصہ ہیں تو کیس کیسے سن سکتے ہیں؟
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی نے اعتراض لگا کر واپس کیا تو کیا آپ دوبارہ جوڈیشل کمیشن گئے؟ جوڈیشل کمیشن ایک نام تجویز کرتا ہے تو وہ پارلیمانی کمیٹی جاتا ہے؟
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی تعیناتی کیس کا آئینی بینچ ٹوٹ گیا تھا۔
جسٹس امین الدین اور جسٹس جمال مندوخیل نے کیس سننے سے معذرت کی تھی۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ جسٹس امین الدین اور میں جوڈیشل کمیشن کے ممبران ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا ممبر تھا۔