• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کارکنوں کے گھر والوں میں اضطراب ہے: بیرسٹر سیف

 
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے گھر والوں میں اضطراب پایا جاتا ہے۔

 بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت گرفتار کارکنوں سے ان کے اہلِ خانہ کی ملاقات نہیں کرا رہی، حکومت ملاقات کرائے تاکہ اہلِ خانہ کو تسلی ہو کہ ان کے پیارے زندہ ہیں۔

مشیرِ اطلاعات کے پی کا کہنا ہے کہ کارکنوں سے ملاقات  کے لیے کبھی ایک اور کبھی دوسرے تھانے چکر لگاتے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کے اہلِ خانہ کو بتائیں کہ ان کے پیارے تھانوں یا اسپتالوں میں ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ نے کارکنوں سے اہلِ خانہ کی ملاقات میں معاونت کی ہدایت کی ہے۔

بیرسٹر سیف نے سوال کیا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کے نہتے کارکنوں کو کس جرم کی سزا دے رہی ہے؟

قومی خبریں سے مزید