• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز بگٹی کا تعلیم و صحت منصوبوں پر عملدرآمد میں تاخیر پر اظہارِ عدم اطمینان

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی — فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی — فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے تعلیم اور صحت کے منصوبوں پر عملدرآمد میں تاخیر پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ اجلاس ہوا۔

اُنہوں نے ضلع واشک کے لیے5 سالہ ترقیاتی منصوبوں پر اتفاق  کیا اور جامع حکمتِ عملی بنانے کی ہدایت جاری کی۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ غلط روایات ختم کر کے وسائل کو عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کیا جائے، کوئی بابو خلافِ ضابطہ اقدام میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید