• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیدی اپنی سزا بھگت کر ہی آزاد ہوگا، گورنر کے پی

خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کہتے ہیں کہ قیدی آزاد نہیں ہوگا، اپنی سزا بھگت کر ہی آزاد ہوگا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر قیدی کو اسپتال لایا گیا ہے تو کسی مریض کا علاج کرنا غلط تو نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبہ میں الارمنگ صورتحال ہے وزیراعلیٰ دورے کرتے پھررہے ہیں۔

گورنر کے پی نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا ہے کہ دو پارٹیاں بنالیں، ایک تحریک انتشار بھی بنالیں۔

انہوں نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلائیں، یک نکاتی ایجنڈا خیبر پختونخوا کے عوام کے حوالے سے ہو۔

فیصل کریم نے واضح کیا کہ چاہے کسی کو اچھا لگے یا برا، دہشت گردوں کیخلاف ہر جگہ آپریشن ہوتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید