• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر کا کہنا ہے کہ بھارت اور چین کے تعلقات 2020ء سے چینی اقدامات کے سبب نارمل نہیں ہیں۔

لوک سبھا میں بھارت چین تعلقات اور سرحدی معاملے پر بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

جے شنکر کا کہنا ہے کہ بھارت اور چین کو لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر سختی سے عمل کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ سفارتی پیش رفت کے بعد بھارت اور چین کے تعلقات میں کچھ بہتری آئی ہے۔

جے شنکر کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرحدی تصفیے کے لیے قابل قبول فریم ورک پر چین سے بات چیت کے لیے پُرعزم ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید