• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کا چار برس کیلئے انتخابی نظام کی جینڈر شمولیت کیلئے فریم ورک کا اعلان

الیکشن کمیشن نے ملک میں انتخابی نظام کی جینڈر شمولیت کیلئے فریم ورک کا اعلان کیا ہے۔ جینڈر مین اسٹریمنگ اینڈ سوشل انکلوژن فریم ورک 2024 سے 2028 تک نافذ العمل ہوگا۔ 

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق فریم ورک ایشیا پیسیفک خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔ 

اعلامیہ کے مطابق منصوبے کامقصد خواتین، اقلیتوں، معذور افراد اور خواجہ سراؤں کی انتخابی عمل میں بھرپور شمولیت ہے۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق فریم ورک میں انتخابی قوانین، پالیسیوں اور طرز عمل کے جائزے اور ترمیم کے اقدامات شامل ہیں۔ 

الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں کل ووٹروں میں خواتین کی تعداد 46 فیصد ہے۔

قومی خبریں سے مزید