پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے مقامی طلب میں اضافے کےلیے ٹیکسز اور ڈیوٹیز میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
ایسوسی ایشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیمنٹ کی مقامی طلب بڑھانے کے لیے ٹیکسز اور ڈیوٹیز میں کمی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق نومبر 2024ء کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 5 اعشاریہ 58 فیصد اضافہ ہوا ہے، اس ماہ مجموعی کھپت 41 لاکھ 46 ہزار ٹن رہی ہے۔
پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق نومبر میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 2 اعشاریہ 39 فیصد اضافے سے 33 لاکھ 42 ہزار ٹن رہی ہے۔
اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال کے 5 ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت میں 5 اعشاریہ 24 فیصد کمی کے بعد1 کروڑ 87 لاکھ 79 ہزار ٹن رہی ہے۔
ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق مالی سال کے 5 ماہ میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 11 اعشاریہ 6 فیصد کمی کے بعد 1 کروڑ 47 لاکھ 52 ہزار ٹن رہی۔