• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بتایا جائے مدارس رجسٹریشن بل پر صدر پاکستان دستخط کیوں نہیں کر رہے؟ حافظ حمداللّٰہ


جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمداللّٰہ نے کہا ہے کہ ہمیں بتایا جائے مدارس رجسٹریشن بل پر صدر پاکستان دستخط کیوں نہیں کر رہے؟

اپنے بیان میں جے یو آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مدارس رجسٹریشن بل 26ویں آئینی ترمیمی بل کا حصہ ہوتے ہوئے ایوان صدر میں لٹکایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ایوانوں سے پاس ہونے تک پی پی پی اور بلاول بھٹو آن بورڈ تھے۔ پھر رکاوٹ کیا ہے کون ہے اور کیوں ہے؟ کیا ایوان صدر پارلیمنٹ سے سپریم ہے جو مدارس بل میں رکاوٹ بن رہاہے؟

حافظ حمداللّٰہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کردار ادا کرتے ہوئے اپنے والد سے بات کریں، یہ پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات ہے۔ ورنہ پھر مولانا فضل الرحمان تنگ آمد بجنگ آمد فارمولے پر عمل کرنے میں حق بجانب ہیں، جس کا راستہ روکنا نہ ڈائیلاک سے ممکن ہے نہ لاٹھی سے، بلاول بھٹو کے پاس یہی دو آپشن ہے۔

قومی خبریں سے مزید