• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: دلہن کی ہلاکت کے واقعے نے نیا رخ اختیار کرلیا

فیصل آباد میں گولی لگنے سے نوبیاہتا دلہن کی ہلاکت کا واقعے نے نیا رخ اختیار کر لیا۔

پولیس نے دلہن کے 10 سالہ بھانجے کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

اس سے قبل دلہن کے والد نے بیان دیا تھا کہ اس کی بیٹی ویڈیو بناتے ہوئے سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوئی۔

پولیس کے مطابق جڑانوالہ کے چک 233 گ ب میں 2 دسمبر کو شادی کے 2 دن بعد دلہن سر میں گولی لگنے سے ہلاک ہوگئی تھی، جس پر دلہن کے والد نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ اس کی بیٹی ویڈیو بناتے ہوئے سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی تھی۔

ایس ایس پی طارق محبوب کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد ڈاکٹرز اور فارنزک ماہرین نے دلہن کو خود گولی لگنے کو ناقابل یقین قرار دیا، دلہن کے موبائل فون سے بھی ٹک ٹاک ویڈیو کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ دلہن کے 10 سالہ بھانجے کی جانب سے گولی چلائے جانے سے اس کی ہلاکت ہوئی، مگر دلہن کے والد نے ارحم کو بچانے کے لیے غلط بیان دیا۔

قومی خبریں سے مزید