• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کا ایک دن کا ریمانڈ منظور

تفتیشی افسر نے کہا 4 دن کا ریمانڈ لیا گیا ہے، مزید برآمدگیاں کرنی ہیں۔
تفتیشی افسر نے کہا 4 دن کا ریمانڈ لیا گیا ہے، مزید برآمدگیاں کرنی ہیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) اسلام آباد نے تحریک انصاف کے ڈی چوک سے گرفتار 6 کارکنوں کا مزید ایک روز کا ریمانڈ منظور کرلیا۔

4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر 6 ملزمان کو اے ٹی سی میں پیش کیا گیا۔ 

دوران سماعت جج طاہر عباس سِپرا نے کہا جن ملزمان کا ریمانڈ مانگا جا رہا ہے، کیا موقع سے گرفتار ہوئے تھے؟ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا گیا تھا۔ 

جج طاہر عباس سِپرا نے سوال کیا، ملزمان سے اب تک کیا کیا برآمد کیا ہے؟ تفتیشی افسر نے کہا ملزمان سے اسلحہ اور گاڑیاں برآمد کی گئی ہیں۔

جج طاہر عباس سِپرا نے کہا میں بتاؤں گاڑیاں کہاں کھڑی تھیں؟ جب صفائی ہوئی تو گاڑیاں وہاں سے منتقل کر دی گئیں۔ جج طاہر عباس سِپرا نے کہا ابھی تک کتنا ریمانڈ لے چکے ہیں اور مزید کیا کرنا ہے؟ 

تفتیشی افسر نے کہا 4 دن کا ریمانڈ لیا گیا ہے، مزید برآمدگیاں کرنی ہیں۔ 

جج طاہر عباس نے کہا میں ایک دن کا ریمانڈ دے رہا ہوں، صبح تک ان کے کردار کا تعین کریں۔ 

انھوں نے مزید کہا کل ساڑھے 12 بجے تک ہر صورت ملزمان کو پیش کرنا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے 6 ملزمان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔

قومی خبریں سے مزید