• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی احتجاج میں ڈیوٹی سے معذرت کرنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف انضباطی کارروائی

اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد )اسلام آباد پولیس کے جن جوانوں نے تحریک انصاف کے احتجاج میں ڈیوٹی دینے سے معذرت کی تھی ان کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ۔

23 سے تا 26 نومبر تک غیرحاضر رہنے والوں کیخلاف دوروز میں ایکشن شروع کرنے کا حکم،فہرستیں فوری طلب ، پولیس افسروں، اہلکاروں کو ملازمت سے برطرفی کی سزا بھی دی جاسکے گی .

انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت کے اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے ڈیوٹی سے غیرحاضر ہو جانے والے افسروں اور اہلکاروں کے خلاف3دسمبر کو انضباطی ایکشن کرنے کا سرکلر جاری کردیا جس کی نقول ڈی آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی سکیورٹی ، ڈی آئی جی/لاء اینڈ آرڈر ، ڈی آئی جی/ سیفٹی ، اے آئی جی/ لاجسٹکس اسلام آباد، اے آئی جی سپیشل برانچ کو بھجوا ئی گئی ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید