بنگلادیش اور آئرلینڈ ویمنز کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کی رونمائی کی انوکھی اور دلچسپ تقریب منعقد ہوئی۔
دونوں ٹیموں کی کپتان نگار سلطانہ اور گیبی لیوئس نے چائے کے پتے چننے والی خواتین کا روپ دھار کر ٹرافی کی رونمائی کی۔
سلہٹ میں چائے کے باغات میں دونوں کپتان نے چائے کی پتے چن کر ٹرافی کی رونمائی کی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کل سے سلہٹ میں شروع ہوگی۔