• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی واقعات، 24 نومبر مقدمات اسپیشل ایڈیشنل پراسیکیوٹرز کی تقرری

لاہور(آصف محمود بٹ ) پنجاب حکومت نے 9مئی واقعات کے دوران راولپنڈی میں جی ایچ کیو پر حملہ کرنے والے 17نامزد ، 136نامعلوم ملزمان اور پی ٹی آئی کے 24نومبر کے حالیہ احتجاج کے دوران ضلع اٹک میں درج 20سنگین جرائم کے مقدمات کی پراسیکیوشن کے حوالے سے سپیشل ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹرز کی تقرری کے لئے محکمہ پراسکیوشن پنجاب کو احکامات جاری کر دیئے ہیں، نوید حیات ملک جی ایچ کیو ، محمد طیب اٹک میں درج سنگین حملوں کے ملزموں کو سزائیں دلانے کیلئے حکومتی پیروی کرینگے ۔ ’’جنگ‘‘ کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق راولپنڈی اور اٹک کی ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کوآرڈنیشن کمیٹیوں کی مذکورہ اضلاع میں درج کیسوں کی پراسیکیوشن کے لئے سپیشل ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹرز کی تقرری کرنے کی سفارشات کے بعد جاری کئے گئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید