• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر انسدادپولیو مہم میں لاپرواہی 3 ایریا انچارجز کو ملازمت سے برطرف کرنیکی ہدایت

سکھر(بیورو رپورٹ)عوامی اور بنیادی صحت کے پروگراموں کے متعلق صوبائی اوور سائیٹ اینڈ کوآر ڈینیشن سیل کی چیئر پرسن ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کمشنر لاڑکانہ ڈویژن انعام اللہ دھاریجو کو قمبر ضلع کے پولیو مہم میں کام نہ کرنے اور لاپرواہی کا مظاہرہ برتنے والے تین ایریا انچارجز کو نوکری سے برطرف کرنے کی ہدایت کی۔ سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے تمام ایریا انچارجز کو اپنی کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت جاری کی، انہوں نے دونوں ڈویژن کے تمام متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ جو ایریاانچارجز اپنا کام نہیں کر رہے ہیں ان کے خلاف فوری طور پر کاروائی عمل میں لانے کے لیے متعلقہ کمشنر کو سفارش کی جائے ۔ وہ ڈپٹی کمشنر سکھر کے کانفرنس ہال میں سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز، محکمہ صحت، یونیسیف اورڈبلیو ایچ او کے نمائندوں سے پولیو کے متعلق منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ٹیموں کو اوطاقوں میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے روکا جائے اور انہیں پابند بنایا جائے کہ لیڈی ہیلتھ ورکر ز کے ہمراہ گھر گھر جاکر ہر پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں تا کہ کوئی نو زائیدہ بچہ بھی پولیو کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔
تازہ ترین