• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشارالاسد شام چھوڑنے سے پہلے صدارت سے مستعفی ہوگئے تھے، روسی حکام


روسی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق شامی صدر بشار الاسد ملک چھوڑنے سے قبل ہی صدارت سے مستعفی ہوگئے تھے۔

روسی حکام کے مطابق بشارالاسد نے صدارتی محل چھوڑتے ہوئے شام کے حکام کو اقتدار کی پُرامن منتقلی کی ہدایت دی تھی۔

روسی حکام کے مطابق بشارالاسد نے صدارت کا عہدہ اور ملک چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

دوسری طرف سے شام سے مفرور ہونے والے بشار الاسد کی طیارہ حادثے میں موت کی خبریں زیر گردش ہیں، تاہم اب تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ شام کے مفرور صدر بشار الاسد کا طیارہ دمشق سے روانگی کے بعد حادثے کا شکار ہوگیا تھا، جس میں بشار الاسد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

شامی حکام نے اب تک بشار الاسد کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی، 24 برس صدر رہنے والے بشار الاسد گزشتہ شام نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید