شام کے مفرور صدر بشار الاسد کی طیارہ حادثہ میں موت کی خبریں گردش کرنے لگلیں، تاہم مفرور صدر کے طیارے اور ممکنہ حادثے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
شام کے مفرور صدر بشار الاسد کا طیارہ دمشق سے روانگی کے بعد حادثے کا شکار ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ حادثے میں بشار الاسد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
شامی حکام نے اب تک بشار الاسد کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔ 24 برس صدر رہنے والے بشار الاسد گزشتہ شام نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دمشق سے آج صبح اڑنے والے آخری طیارے کی 45 منٹ کی پرواز انتہائی مشکل رہی، سیرین ایئر لائن کے طیارہ Ilyushin Il-76T نے صبح 4 بجکر 50 منٹ پر دمشق سے ٹیک آف کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اڑان کے پہلے تک سیرین طیارہ 15 منٹ طیارہ راڈار سے غائب رہا، اڑان کے 15 منٹ بعد تک طیارہ عراق کی طرف 21 ہزار فٹ کی بلندی پر چلتا رہا، اڑان کے 20 منٹ بعد طیارے نے ہمس کی طرف رخ کر لیا اور رفتار بھی بڑھادی گئی۔
صبح پانچ بج کر 24 منٹ پر طیارہ حمص شہر کے اوپر سے گزرا، حمص شہر پر پرواز کے وقت طیارہ 22 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا۔ صبح 5 بجکر 28 منٹ پر طیارے کا رخ پھر حمص شہر کی طرف ہوگیا، حمس کی طرف دوبارہ آتے ہوئے طیارے کی بلندی 16 ہزار فٹ پر آگئی، حمص سے کچھ فاصلے پر طیارہ 1625 فٹ کی بلندی پر راڈار سے غائب ہوا۔
خیال رہے کہ شامی باغیوں نے دارالحکومت دمشق پر قبضہ کر لیا جس کے بعد وہ سرکاری ٹی وی، ریڈیو اور وزارتِ دفاع کی عمارتوں میں داخل ہوگئے۔ سرکاری فوج کی جانب سے علاقہ چھوڑنے پر لوگوں نے سڑکوں پر جشن منایا۔
دمشق کے قریب جیل سے ہزاروں قیدی رہا کردیے گئے، شام کے وزیراعظم نے شہریوں سے عوامی املاک کو نقصان نہ پہنچانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک نہیں چھوڑا۔
باغیوں کے سربراہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد الجلالی پُرامن انتقال اقتدار تک تمام ریاستی اداروں کو چلائیں گے۔ دوسری جانب شام میں ایئرپورٹ بند ہوگئے، 250 کے قریب پاکستانی زائرین پھنس گئے۔